کوہاٹ ریجن پولیس کے 29ہیڈ کانسٹیبلوں کی اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

بدھ 23 نومبر 2016 20:59

کوہاٹ۔23نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) کوہاٹ ریجن پولیس کے 29ہیڈ کانسٹیبلوں کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔ترقی پانے والوں میں ضلع کوہاٹ کے 19،ضلع کرک کے 5اور ضلع ہنگو کے دو اہلکار شامل ہیں جبکہ دیگر تین افسران سپیشل برانچ اور موٹر وے پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے ہیںجنکی ترقی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ اول خان کی زیر صدارت انکے دفتر میں گزشتہ روز ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی(DPC) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی پی او کوہاٹ محمد صہیب اشرف،ڈی پی او ہنگو شاہ نظر خان اور ڈی پی او کرک میاں نصیب جان کے علاوہ دیگر متعلقہ پولیس افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میںضلع کوہاٹ ،کرک اورضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے پولیس ہیڈ کانسٹبلوں کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور معیار پر پورا اترنے والے 29اہلکاروں کو ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی اور اس سلسلے میں ریجنل پولیس آفیسر نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تمام اضلاع ،سپیشل برانچ اور موٹر وے پولیس حکام کو ارسال کردیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پرترقی پانے والے پولیس افسران میںضلع کوہاٹ کے اے ایس آئی فہیم اللہ،ندیم خان،ولی بت،جاوید محمد،عمر خالق،معظم علی شاہ،اسلام نثار،سلیم خان ،خان ذیب،ایوب جنان،سیف اللہ،عمر خان،فضل رحیم،محمد عارف،اسلم جنان،زاہد اللہ،الفت حسین،سیف الرحمان،اے ایس آئی نظام گل،ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے اے ایس آئی ذین العابدین،سلیم نور ،منور خان،نور ولی،شفیع اللہ،ضلع ہنگو کے شیر زمان،نور دا عالم اور موٹر وے پولیس و سپیشل برانچ میں خدمات انجام دینے والے اے ایس آئی شفیق الرحمان،عبدالحمید اور اے ایس آئی رحمت ولی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :