ہنگومیں پیسکوکی نادہندگان کیخلاف کریک ڈائون،متعددسرکاری محکموں کی بجلی کاٹ دی

بدھ 23 نومبر 2016 20:56

ہنگو۔23نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) ہنگو پیسکو کا واپڈا بقایاجات کی ریکوری میں بلا آخر صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیاکریک ڈائون کے دورانمتعدد سرکاری محکمے کروڑوں روہے کی بجلی بقایاجات کے باعث زد میں آکر بجلی سپلائی سے محروم ہو گئے۔پولیس،جوڈیشل لاک اپ،محکمہ صحت دفاتر،محکمہ مال سمیت ضلعی انتظامیہ کے دائرہ اختیار کے دفاتر کی بجلی کاٹ دی گئی۔

(جاری ہے)

پیسکو کی سرکاری محکموں کے خلاف کریک ڈائون کے حوالے سے ایکسین ہنگو واپڈا محمد ریاض نے کہا کہ پولیس کے ذمہ 62لاکھ 56ہزار 613 روپے،جوڈیشل لاک اپ کے 54لاکھ 82ہزار358روپے،ٹی ایم اے کے 43لاکھ 38ہزار451روپے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اختیار سرکاری محکموں اور عمارتوں کے ذمہ 2306988بقایاجات واجب الاادا تھے۔محمد ریاض نے کہا کہ پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی کو بھی ایک کروڑ14لاکھ96ہزار بجلی بقایاجات کی ادائیگی کی لیئے فوری نوٹس ارسال کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی بجلی صارفین پر انتہائی بجلی لوڈ شیڈنگ کا بوجھ ہونے کی ایک بڑی وجہ سرکاری محکموں کے ذمہ واجب الادا کروڑوں روپے کے بقایاجات ہے۔انہوں نے کہا کہ پیسکو ہنگو ریکوری مہم کے دوران بلا امتیاز محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :