ملتان کے تاجروں کا ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج ، پش اپس لگ کر بھارت کو دو ٹوک پیغام، ترنگا نذر آتش

بدھ 23 نومبر 2016 20:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) ملتان کے تاجروں نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا اور پش اپس لگ کر بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا کہ وہ بھارتی جارحیت سے دبنے والے نہیں ہیں‘مظاہرین نے بھارتی پرچم بھی نذر آتش کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق ملتان کے تاجروں نے بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پش اپش لگا کر بھارت کو پیغام دیا کہ وہ بھارتی جارحیت سے عدبنے والے نہیں ہیں اور اگر کسی نے بھی پاکستان کی طرف ملی آنکھ سے دیکھا تو وہ اس کا منہ توڑ جواب دینگے۔ مظاہرین نے بھارتی پرچم بھی نذر آتش کیا۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :