وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی نیو کلیئر سپلائرز گروپ ممالک کے سفیروں کو بریفنگ، اصولی موقف کو سراہا

امید ہے کہ این ایس جی کے رکن ممالک نئی رکنیت کیلئے بلا تفریق اپنے موقف پر قائم رہیں گے، طارق فاطمی

بدھ 23 نومبر 2016 20:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ ممالک کے سفیروں کو بریفنگ میں ان ممالک کے اصولی موقف کو سراہا اور این ایس جی کی رکنیت کیلئے پاکستان کی اہلیت پر بھی روشنی ڈالی۔ بدھ کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے این ایس جی ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

یہ بریفنگ نئی رکنیت کیلئے بلا تفریق رویے کے حامی ممالک کے سفیروں کو دی گئی۔ ان ممالک کا موقف عالمی جوہری عدم پھیلائو اور جنوبی ایشیاء میں تزویراتی استحکام کیلئے اہم ہے۔ یہ بریفنگ این ایس جی کے ویانا میں 11 نومبر کے اجلاس کے تناظر میں دی گئی۔ معاون خصوصی نے ان ممالک کے اصولی موقف کو سراہتے ہوئئے این ایس جی کی رکنیت کیلئے پاکستان کی اہلیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ امید ہے کہ یہ ممالک اپنے موقف پر ثابت قدم رہیں گے۔ …(رانا)