ارکان پارلیمنٹ تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافے کے باوجود ناخوش ، وفاقی سیکرٹریز کے برابر تنخواہیں کرنے کا مطالبہ

وزیر قانون نے تنخواہوں میں مزید اضافے کیلئے ایوان میں بل لانے کی تجویزکردی

بدھ 23 نومبر 2016 20:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے اعلا ن کے باوجود ارکان اسمبلی کی تشفی نہ ہوئی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے اعجاز خان جاکھرانی او رجے یو آئی کی نعیمہ کشور نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں وفاقی سیکرٹریز کے برابر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ بدھ کو ایوان میں دونوں ارکان نے موقف اختیار کیا کہ یہ اضافہ کم ہے۔ سرکاری افسران کی تنخواہیں بہت زیادہ ہیں۔ اضافے کے بعد بھی وفاقی سیکرٹریز کی تنخواہیں ارکان کی تنخواہوں سے کافی زائد ہیں۔ وزیر قانون زاہد حامد نے جواب دیا کہ اگر ارکان اس سے بھی زیادہ تنخواہیں چاہتے ہیں تو ایوان میں اضافے کیلئے بل لائیں۔ …(رانا+ع ع)

متعلقہ عنوان :