کراچی میں زندگی لوٹ آئی ہے ،شہر کی معاشی سرگرمیاں معیشت میں اپناحصہ ڈال رہی ہیں، سب سے بڑے شہر کے امن کوخراب کرنیکی سازشیں ناکام بنادی گئیں،امن وامان کی بحالی کے ثمرات کوضائع نہیں ہونے دیاجائیگا،ملک دشمن عناصر کو کراچی میں واپس نہیں آنے دیا جائے گا، امن کیلئے صوبائی حکومت کی مدد سے سول قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت جاری رہے گی ،فوج کی رویت کے مطابق پیشہ وارانہ معیار پر توجہ مرکوزرکھی جائے گی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کراچی کور اور سندھ رینجرز کے جوانوں سے خطاب آرمی چیف نے کراچی اوراندرون سندھ میں امن وامان کے قیام بارے سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا،آئی ایس پی آر

بدھ 23 نومبر 2016 20:56

کراچی میں زندگی لوٹ آئی ہے ،شہر کی معاشی سرگرمیاں معیشت میں اپناحصہ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں زندگی لوٹ آئی ہے ،شہر کی معاشی سرگرمیاں معیشت میں اپناحصہ ڈال رہی ہیں، سب سے بڑے شہر کے امن کوخراب کرنے کی سازشیں ناکام بنادی گئیں،امن وامان کی بحالی کے ثمرات کوضائع نہیں ہونے دیاجائیگا،ملک دشمن عناصر کو کراچی میں واپس نہیں آنے دیا جائے گا، امن کیلئے صوبائی حکومت کی مدد سے سول قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت جاری رہے گی ،فوج کی رویت کے مطابق پیشہ وارانہ معیار پر توجہ مرکوزرکھی جائے گی۔

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں جاری ہیں اس سلسلے میں انھوںنے کراچی کا دورہ کیا جہاں انھوںنے کراچی کور اور سندھ رینجرز کے افسران اور اہلکاروں سے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی اوراندرون سندھ میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے کہاکہ کراچی میں زندگی لوٹ آئی ہے ،کراچی کی معاشی سرگرمیاں معیشت میں اپناحصہ ڈال رہی ہیں۔انھوںنے کہا کہ سب سے بڑے شہر کے امن کوخراب کرنیکی سازشیں ناکام بنادی گئیں،امن وامان کی بحالی کے ثمرات کوضائع نہیں ہونے دیاجائیگا،ملک دشمن عناصر کو کراچی میں واپس نہیں آنے دیا جائے گا۔انھوںنے کہاکہ امن کیلئے صوبائی حکومت کی مدد سے سول قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت جاری رہے گی ،فوج کی رویت کے مطابق پیشہ وارانہ معیار پر توجہ مرکوزرکھی جائے گی ۔

آرمی چیف نے بین الاقومی سرحدوں پر نگرانی کو برقرار رکھنے پر تما م متعلقہ اداروں کی کوششوں کو سراہا ۔آرمی چیف نے فوجی جوانوں کی قدرتی آفات کے دوران کارکردگی کوبھی سراہا،اس سے قبل جب آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچے تو کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے انکا استقبال کیا۔