ڈاکٹرز کا وزیراعلیٰ پنجاب کو مزید کچھ گھنٹے اسپتال میں رہنے کا مشورہ

muhammad ali محمد علی بدھ 23 نومبر 2016 19:24

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23نومبر2016ء) ڈاکٹرز نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مزید کچھ گھنٹے اسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کو اچانک طبیعت ناساز ہونے ہر فوری ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اب ڈاکٹرز کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو مزید کچھ گھنٹے اسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جبکہ اس حوالے سے وزیراعلی شہباز شریف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کے کچھ ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور وہ اب بالکل تندرست محسوس کررہے ہیں۔ اللہ تعالی کاشکر گزار ہوں کہ مجھے شفا بخشی۔ اپنے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :