ن جھوٹ وزیر اعظم کے گلے کا طوق بنتے جا رہے ہیں،عمران اسماعیل

وزیر اعظم جب زبان کھولتے ہیں قوم انکا ایک نیا جھوٹ پکڑ لیتی ہے،جھوٹ اور لوٹ مار کی سیاست کا انجام آن پہنچا، جلد ہی قبر میں اتاردیں گے،مشاہداللہ خان کے بیان پر تبصرہ

بدھ 23 نومبر 2016 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2016ء) تحریک انصاف اگر احتساب نہیں چاہتی تو پورے دربار نے آسمان سر پر کیوں اٹھا رکھا ہی مشاہداللہ کو چاہئیے کہ وزیر اعظم سے انکے دل کا حال دریافت کریں تاکہ انہیں تحریک انصاف کی سنجیدگی کا علم ہو جائے گا۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما تحریک انصاف عمران اسماعیل نے مشاہداللہ خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ تحریک انصاف نے پختونخواہ سے احتساب بھی شروع کیا اور اداروں کی تعمیر بھی۔ پختونخوا کے احتساب کمیشن نے وزیر کو ہتھکڑی لگائی کیونکہ حکومت تحریک انصاف کی ہے اور پنجاب میں قاتل وزیر بنادیا جاتا ہے کیونکہ حکومت نون لیگ کی ہے۔ عمران اسمعیل کا کہنا تھا کہ مرکز میں بھی وزیر اعظم باز پرس کے خوف سے آزاد ہو کر خوب جھوٹ بولتے ہیں۔ وزیر اعظم جب زبان کھولتے ہیں قوم انکا ایک نیا جھوٹ پکڑ لیتی ہے۔قوم کو گمراہ کرنے کیلئے تراشے گئے جھوٹ خود وزیر اعظم کے گلے کا طوق بنتے جا رہے ہیں۔جھوٹ اور لوٹ مار کی سیاست کا انجام قریب ہے جلد ہی قبر میں اتاردیں گے۔