عالمی برادری بھارتی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے، لائن آف کنٹرول کے دونوں پار کشمیری شہداء کا خون رنگ لائے گا

وزیراعظم کے معاون خصوصی سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

بدھ 23 نومبر 2016 20:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارتی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے، لائن آف کنٹرول کے دونوں پار کشمیری شہداء کا خون رنگ لائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو لائن آف کنٹرول پر وادی نیلم میں بھارتی فوج کی طرف سے معصوم شہریوں پر فائرنگ اور گولہ باری کے حوالہ سے جاری بیان میں کہا کہ عالمی برادری بھارتی فوج کی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار پر اپنی گرتی ہوئی مقبولیت بچانے کیلئے جنگی جنون سوار ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج دہشت گردی کا دوسرا نام ہیں، ہماری بہادر پاک افواج دشمن کی جارحیت اور دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :