خشک سالی سے گندم اور چنے کی پیداوار بھی متاثر ہو سکتی ہے ، ماہرین کا خدشہ

بدھ 23 نومبر 2016 20:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2016ء) ملک بھر میں مسلسل خشک موسم کے باعث آبی ذخیروں ( ڈیموں ) میں پانی کی 18 فیصد کمی واقع ہو گئی ہے اور گندم اور چنے کی دو اہم فصلوں کی پیداوار پر بھی منفی اثرات مرتب ہو گئے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے زرعی محکمہ نے 16.8 ملین ایکڑ اراضی پر گندم کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس کا پیداواری مصرف 19.5 ملین ٹن رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

اس طرح چنے صوبے کے 2.2 ملین ایکڑ میں کاشت کیے جاتے ہیں جبکہ کسان سالانہ 0.25 ملین ٹن کا چنا پیدا کرتے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل خشک سالی کی وجہ سے گندم اور چنے کی فصلیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں اور ان کی پیداوار میں کمی ہو گئی ہے ۔(جاوید)