سکھر ،عوام کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بنانے کے لئے 21نومبر سی2دسمبرتک موبائل وینز بھیجنے کا شیڈول

بدھ 23 نومبر 2016 19:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) ریجنل ہیڈ آفس نادرا سکھر کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق سکھر ریجن کے مختلف اضلاع میںعوام کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بنانے کے لئے 21نومبر سی2دسمبر 2016تک موبائل وینز بھیجنے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق شکارپور ضلع کے خان پور اور شکار پور تعلقوں کی یونین کونسلز میں 21نومبر سی2 دسمبر2016تک موبائل وین نمبر 7موجود رہے گی جبکہ انہی تاریخوں میںجیکب آباد ضلع کے تعلقہ جیکب آباد کی یونین کونسلز میں بھی موبائل وین موجود رہے گی اسی طرح ضلع کندھ کوٹ کشمور کے تعلقہ کشمور ، کندھ کوٹ اور تنگوانی تعلقون کی یونین کونسلز میں بھی انہی تاریخوں پر موبائل وین نمبر24موجود رہے گی اور خیرپور ضلع کے سوبھو ڈیرو ، کوٹ ڈیجی اور کنگری تعلقوں کی یونین کونسلز میں 21نومبر سی2دسمبر تک موبائل وین نمبر21موجود رہے گی متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ بنوانے یا درستگی کے سلسلے میں دی گئی بالا تاریخوں پر موبائل ٹیموںسے رابطے میں رہیں۔

متعلقہ عنوان :