Live Updates

بلدیہ کورنگی کے تحت شاہ فیصل زون میں عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کے حوالے سے لائحہ عمل تیار

تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام کا چیئر مین سید نیئر رضااور ایم پی اے نشاط ضیاء قادری کی صدارت میں اجلاس ،اتحاد و بین المسلمین کا فقید المثال مظاہرہ

بدھ 23 نومبر 2016 19:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) بلدیہ کورنگی کے تحت شاہ فیصل زون میں عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کے حوالے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کی صدارت میں تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے منتظمین کے اجلاس میں بلدیاتی انتظامات کو حتمی شکل دے دیا گیا اجلاس میں تما م مکاتب فکر کے علماء اکرام کا اتحاد و بین المسلمین کا فقید المثال مظاہرہ کرتے ہوئے ماہ ربیع الاول کے موقع پر اتحاد و یکجہتی اور فرقہ ورآنہ ہم آہنگی کو برقرار اور فروغ دینے کا عزم کیا اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جونیجو ،سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی سرور حسین چاچڑ ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ ،XENایم اینڈ ای نثار سومرو سمیت تمام محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عاشقان رسول ﷺ کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے انہوں نے اعلان کیا کہ بلاتعطل بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے بلدیہ کورنگی کے ملیر ماڈل کالونی ،شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں یکم ربیع الاول تا 12ربیع الاول تک میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ رہے گا ،تمام تر انتظامات منتظمین کے باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیئے جائیں گے ،جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی ،سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے علماء اکرام اور منتظمین کو یقینی دہانی کرائی کہ بلدیہ کورنگی کی جانب سے بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنا یا جائیگا اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی نے تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام سے اپیل کی کہ سابقہ روائت کو برقرار رکھتے ہوئے ہر مذہبی تہوار کی طرح ماہ ربیع الاول میں بھی اتحاد و بھائی چارگی اور فرقہ ورآنہ ہم آہنگی کو برقرار رکھا جائے ۔

اجلاس میں علماء اکرام اور منتظمین کی جانب سے پیش کئے گئے تجاویز پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کے الیکٹرک حکام سے مطالبہ کیا کہ ماہ ربیع الاول میں محافل و میلاد اور جلوسوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا ئی جائے ،لوڈشیڈنگ سے اجتناب کیا جائے رکن صوبائی اسمبلی نے منتظمین کی جانب سے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے پیش کئے گئے مسائل پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی سے کہاکہ وہ ماہ ربیع الاول میں علاقائی سطح پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ سیوریج سسٹم کو درست بنا نے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور علاقہ پولیس سے بھی اپیل کی کہ وہ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں شاہ فیصل کالونی میں منعقدہ ہونے والی محافل و میلاد اور جلوسوں کو حفاظتی انتظامات کے لئے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے جائیں ۔

علماء اکرام اور منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیاکہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ،قیام امن اور فرقہ ورآنہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے ہمارا مکمل تعاون اداروں کے ساتھ رہے گا ۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :