کے الیکٹرک کے افسران نے گلستان جوہر بلاک ون میں قائم سہولت کیمپ میںلوگوں کی شکایات پر بلوں میں پچاس فیصدڈ سکاؤنٹ کردیا

بدھ 23 نومبر 2016 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے عوامی سہولت کیلئے کے الیکٹرک کی جانب سے کیمپ کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے اس اقدام کی پذیرائی کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ کے الیکٹرک کی جانب سے یہ کیمپس دیگر تمام علاقوں بالخصوص بلدیہ شرقی کے علاقوں میںلگائے جائیں گے ، تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک ون میں لگائے گئے سہولتی کیمپ میں لوگوں کی شکایات پر بلوں میں پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین معید انور نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے اگر عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنالیں اور اداروں کی جانب سے ایسے مزید اقدامات کیئے جائیں تو شہر سے مسائل کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے کے الیکٹرک کی جانب سے لگائے گئے کیمپ پرکے الیکٹرک انتطامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور چیئرمین معیدا نور کو بھی ان کی خدمات کیلئے سراہا ۔

متعلقہ عنوان :