Live Updates

ہر نیا دن کراچی کے لیے بری خبر لارہاہے ،حلیم عادل شیخ

ملک لوٹ کر فرارہونے والوں کا راستہ روکنا ہوگا،رہنما تحریک انصاف

بدھ 23 نومبر 2016 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ ہر نیا دن کراچی کے لیے بری خبر لارہاہی مجرموں کو یقین ہوگیا ہے کہ ان کے خلاف کوئی کچھ نہیں کرسکتا،سڑکوں اور دیگر مقامات پر موبائل چھیننے اور سنگین وارداتوں کا خوف ایک بار پھر زور پکڑ رہاہے ،ایسا لگتا ہے کہ ایک بار پھر سے جرائم پیشہ افراد کی اجارہ داری کا دور چل نکلاہے ،اس ملک میں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے حکمرانوں کی کرپشن کا احتساب کرنا کسی خواب سے کم نہیں ہے ،ملک کو لوٹنے والے اقتدار جانے کے چند برسوں بعدوطن واپس لوٹ آتے ہیں ۔

اس سارے نظام کو درست کرنے کے لیے ہمیںملک لوٹ کر فرارہونے والوں کا راستہ روکنا ہوگا ،جن حکمرانوں نے اس ملک کا پیسہ لوٹا وہ موقع کی مناسبت سے حالات دیکھ کر اس ملک کی تباہی کرنے پھر سے آجاتے ہیں ،ا ن خیالات کااظہار انہوں نے عادل ہائوس سے جاری بیان میں کیا،حلیم عادل شیخ نے کہاکہ ان تمام باتوں کے ساتھ یہ کہنا بھی کسی ازیت سے کم نہیں ہے کہ 2018کے انتخابات میں بھی دھاندلی کا عمل مشکوک ہی رہے گا،الیکشن کمیشن کا نظام جوں کا توں اپنی جگہ قائم ہے جبکہ انتخابی اصلاحات کی باتیں بھی دفن ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے مثال اقدامات کیئے ہیں ،جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ اس ملک میں جاری فلاحی کاموں میں بھی حصہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان کے شہری علاقوں پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری سفارتی طاقت کسی کام کی ہوتی تو بھارت کی یہ جرات نہیں تھی کہ وہ اس طرح ہمارے علاقوں میں اشتعال انگیزی کی حرکت کرتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات