Live Updates

کرپشن بچانے کیلئے تحریک انصاف کے علاوہ ساری اپوزیشن جماعتوں نے خفیہ این آر اور کر لیا‘محمودالرشید

پا نا مہ کیس میں کرپشن کے خرگوش کسی صورت نہیں بچ سکتے، صرف تحریک انصاف20کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے‘میڈیا سے گفتگو

بدھ 23 نومبر 2016 19:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ کرپشن بچانے کیلئے تحریک انصاف کے علاوہ ساری اپوزیشن جماعتوں نے خفیہ این آر اور کر لیا، پا نا مہ کیس میں کرپشن کے خرگوش کسی صورت نہیں بچ سکتے، صرف تحریک انصاف20کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے،نیشنل ایکشن پلان حکمرانوں کی فائلوں میں دفن ہو گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا کہ قوم کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ شریف برادران نے کرپشن کی اور عوام کی ٹیکسوں کا پیسہ منی لانڈرنک کے ذریعے باہر بجھوایا اب فیصلہ سپریم کورٹ میں ہے پوری قوم کی نظریں عدالت عظمیٰ پر لگی ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرپشن بچانے کیلئے سیاسی جماعتوں نے خفیہ این آر اور کر لیا ہے اس لئے خورشید شاہ ، فضل الرحمان سمیت دیگر اپوزیشن کی جماعتوں نے تحریک انصاف کو اپنا ہدف بنا رکھا ہے لیکن عوام باشعور ہیں آئندہ کسی کرپٹ حکمران کو ووٹ نہیں دیں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان حکمرانوں کی فائلوں میں دفن ہو گیا اگر اس کی ساری شقوں پر نصف بھی عمل درآمد ہوجاتا تو دہشت گردی کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہوتے، انکا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں اور آپریشن میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کرنی چاہئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات