Live Updates

سینے میں تکلیف کے باعث وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی نجی ہسپتال آمد،مختلف ٹیسٹ کیے گئے

ڈاکٹروں کا وہیل چیئر کی بجائے پیدل لانے پربرہمی کا اظہار/ بالکل خیریت سے ہیں ‘ قریبی ذرائع

بدھ 23 نومبر 2016 19:52

سینے میں تکلیف کے باعث وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی نجی ہسپتال آمد،مختلف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو سینے میں تکلیف کے باعث نجی ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے مختلف ٹیسٹ کئے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف گزشتہ روز حکومتی امور سر انجام دے رہے تھے کہ ان کے سینے میں اچانک شدید تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر نجی ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے مختلف ٹیسٹ کیے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹروں نے وہیل چیئر کی بجائے پیدل لانے پر ان کے سٹاف پر برہمی کا اظہار کیا ۔ وزیر اعلیٰ کے قریبی ذرائع کے مطابق ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :