چوہدری محمد برجیس طاہرکی نیلم میں مسافر بس پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت
افواج پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں ،ہمارا عزم ،حوصلہ غیرمتزلزل ہے،پوری قوم شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان
بدھ 23 نومبر 2016 19:52
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کی ناکامی کا بدلہ ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کر کے کر رہا ہے اور وہ اس ضمن میں نہتے معصوم بچوں اور مسافروں کے خون سے کھیل رہا ہے۔
انہوںنے کہاکہ کاش بھارت اُن والدین کا عزم ،جذبہ اور حوصلہ دیکھ سکتا جن کے معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر چند دن قبل چڑہوئی سیکٹر میں شہید کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دن چڑہوئی سیکٹر میں شہید بچوں کے والدین سے مل کر اور اُن کے حوصلے اور عزم دیکھ کر اُن کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔انہوںنے کہا کہ ان والدین اور دیگر شہداء کے لواحقین کا پختہ عزم اس امر کی نشان دہی کرتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی طرح آزاد کشمیر کے عوام بھی بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں اور تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہونے کا پورا پورا حق ادا کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ غاصب بھارتی فوج نہ تو مقبوضہ کشمیر کی پرامن تحریک کی آزادی کو دبا سکتی ہے اور نہ ہی آزادکشمیر کے عوام خصوصی طور پر ایل او سی پر رہنے والوں کو ان بزدلانہ کاروائیوں سے ڈراسکتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور پاکستانی عوام اور حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اُن کی حفاظت کے لیے ایک مربوط پلان حتمی شکل میں ہے جس کے تحت تقریباً ڈھائی ارب سے زیادہ رقم سے ایل او سی پر رہنے والوں کی سہولت اور حفاظت کے سڑکیںاور بنکرز وغیرہ تعمیر کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک جانب ہماری افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور اورمناسب جواب دے رہی ہے اور دوسری جانب وفاقی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور آزادکشمیر ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا معاملہ تمام بین الااقومی فورمز پربھی اٹھا رہی ہے ۔انہوںنے کاس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم اور آزادکشمیر کے عوام یکجان ہیں اور بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں انہوںنے کہا کہ بزدل بھارت کو معصوم لوگوں اور بچوں کی جانوں کا حساب ضرور دینا پڑے گا اور پاکستانی اور کشمیری عوام کو مرعوب کرنے کی تمام تر بھارتی تدبیر وں کوناکام بنا دیاجائے گا ۔انہوںنے بس حملے میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اُن کے لواحقین کے عزم اور حوصلے کو سلام بھی پیش کیا۔مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.