مولانا فضل الرحمن کے مزید ،ٹیسٹ لئے گئے ،صحت میں بہتری

وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کی طرف سے پھولوں کے گلدستے بھجوائے گئے

بدھ 23 نومبر 2016 19:52

مولانا فضل الرحمن کے مزید ،ٹیسٹ لئے گئے ،صحت میں بہتری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) نجی ہسپتال میں زیر علاج جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے مزید ٹیسٹ لئے گئے ہیں،وزیر اعظم محمد نواز شریف اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کیلئے پھولوں کے گلدستے بھجوانے کے ساتھ جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی صحت میں کافی بہتری صحت ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی ان کے مزید ٹیسٹ لئے گئے ہیں جبکہ مزید ایک ٹیسٹ ہونا باقی ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق مولانا فضل الرحمن پہلے سے بہت بہتر ہیں اور ان کی شوگر بھی کنٹرول میں ہے جبکہ انہیں ہلکی غذا کھانے کی بھی اجازت دیدی گئی ہے۔ دوسری طرف وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خصوصی نمائندے نے مولانا فضل الرحمن سے ہسپتال میں ملاقات کی اور ان کی صحت بارے آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ انہیں وزیر اعظم کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ۔ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے بھی مولانا فضل الرحمن کیلئے پھولوں کا گلدستہ بھجوایا گیا اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔