آئیڈیاز 2016 میں آپریشن ضرب عضب سے متعلق سیمینار، ملک بھر میں 21 ہزار سے زائد کومبنگ آپریشن ہوئے: بریفنگ

muhammad ali محمد علی بدھ 23 نومبر 2016 19:10

آئیڈیاز 2016 میں آپریشن ضرب عضب سے متعلق سیمینار، ملک بھر میں 21 ہزار سے ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23نومبر2016ء) آئیڈیاز 2016 میں آپریشن ضرب عضب سے متعلق سیمینار کا انعقاد ہوا. تفصیلات کے مطابق دفاع نمائش آئڈیاز 2016 کراچی میں جاری ہے۔ اس موقع پر آپریشن ضرب عضب سے متعلق خصوصی سیمینار کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں بریفنگ دیتے ہوئے پاک فوج کے سینئر افسران کی جانب سے بتایا گیا کہ آپریشن ضرب عضب کے سلسلے میں ملک بھر میں 21 ہزار سے زائد کومبنگ آپریشن ہوئے۔ پاکستان کا اب کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں حکومت کی رٹ نہ ہو۔ فاٹا سمیت تمام قبائلی علاقوں میں حکومتی رٹ قائم کردی گئی ہے۔ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔ جبکہ دہشت گردوں کو ملک میں دوبارہ منظم نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :