حکومت لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس بلائے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بلااشتعال فائرنگ کے معاملات کو اقوام متحدہ اور سفارتی سطح پر تمام ممالک میں اٹھایا جائے، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 23 نومبر 2016 19:52

حکومت لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس بلائے، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا ہے کہ حکومت لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس بلائے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بلااشتعال فائرنگ کے معاملات کو اقوام متحدہ میں اور سفارتی سطح پر تمام ممالک میں اٹھایا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر فائرنگ بھارت کا روزانہ کا معمول بن چکا ہے جبکہ بھارت ایسے اقدامات سے ہمیں اشتعال دلانا چاہتا ہے۔ عسکری قیادت کو بھارتی جارحیت کے خلاف مل کر لائحہ عمل اپنانا چاہئے اور ایسی پالیسی تیار کی جائے جس سے بھارت کو سرحد پر مؤثر جواب دیا جا سکے۔ا نہوں نے کہا کہ بھارت کو سفارتی سطح پر بے نقاب کرنا چاہئے، حکومت ایل او سی کے معاملہ پر پارلیمنٹ میں بحث کرے اور اس معاملہ پر کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و تشدد سے توجہ ہٹانے کیلئے سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے، بھارتی اشتعال انگیزی سے خطہ کے امن کو خطرہ ہے۔