ڈی جی سپورٹس پنجاب نے دوران ملازمت انتقال اور بیماری کے باعث ریٹائر ہونیوالے ملازمین کے مزید 5بچوں کو ملازمت دیدی

بدھ 23 نومبر 2016 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے دوران ملازمت انتقال یا بیماری کے باعث ریٹائر ہونیوالے ملازمین کے مزید 5 بچوں کو ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پنجاب میں ملازمت دیدی ہے۔پنجاب حکومت کے قانون 17/A کے تحت ان کو تقرری کے لیٹرز دے دیئے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے گزشتہ روز دوران ملازمت انتقال اور بیماری کے باعث ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین کے 5بچوں کو تقرری کے لیٹرز دیئے، میانوالی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر آفس میں خورشید الٰہی مرحوم کے بیٹے محمد اویس الٰہی کو BS-11میں جونیئر کلرک، میانوالی تحصیل سپورٹس آفیسر آفس میں محمد انعام کے بیٹے محمد شیراز دانیال کو BS-11میں جونیئر کلرک،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر آفس نارووال میں محمد نصیب کی بیٹی مشل نصیب کو BS-11 میں جونیئر کلرک، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر آفس گوجرانوالہ میں محمد فقیر کے بیٹے محمد امجد کونائب قاصد اور نیشنل ہاکی سٹیڈیم ایڈمنسٹریٹر آفس میں بوٹا مسیح کے بیٹے سلمان مسیح کو بیلدار تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مرحوم اور سابق ملازمین کے اہلخانہ نے تعیناتی پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملازمت ملنے سے ہمارے مسائل حل ہوں گے، ہمارے بزرگوں کی محکمہ کیلئے خدمات کے صلے میں ملازمت دیکر ہماری حوصلہ افزائی کی ہے، ملازمین کا کہنا تھا کہ جس طرح ہمارے بزرگوں نے محکمے کیلئے دن رات کام کیا ہے ہم اپنے بزرگوں کی روایات کے مطابق محکمہ کی ترقی اور بہتری کیلئے محنت، لگن اور جانفشانی سے کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :