پاکستان کو لوہے اور سٹیل سکریپ کی درآمدات میں 54 ملین ڈالر کمی کا سامنا

بدھ 23 نومبر 2016 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17میں جولائی تا اکتوبر کے دوران لوہے اور سٹیل سکریپ کی ملکی درآمدات میں 54 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر کے دوران 257 ملین ڈالر کا لوہا اور سٹیل سکریپ درآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 311 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2015-16کے دوران ملک میں لوہے اور سٹیل کی مجموعی پیداوار میں 9.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال کے دوران شعبہ کی پیداوار میں 35.4 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :