چین ایشیا پیسفک پارٹنرز کے ساتھ مل کر مشترکہ خوشحالی کی جدوجہد جاری رکھے گا،شی جن پنگ

ہمیں کثیرجہتی تجارت،علاقائی اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہو گا،چینی صدر کا کانفرنس سے خطاب

بدھ 23 نومبر 2016 19:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) چین ایشیا پیسفک کے اپنے پارٹنرز کے ساتھ مل کر مشترکہ خوشحالی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔پیپلز ڈیلی کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے ایشیاء پیسیفک اکنامک کو آپریشن کے زیر اہتمام سی ای او کانفرنس سے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ اقتصادی صورتحال کی بہتری کے لئے چین اپنا قائدانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ عالمی معیشت کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں اور ایشیا پیسیفک کا خطہ بھی مشکلات سے دو چار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کثیرالجہتی تجارت،علاقائی اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہو گا۔پیپلز ڈیلی کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ زیادہ رفتار کے ساتھ پیداوار کے حصول میں ناکامی،اصلاحات کا نہ ہونا،جدت سے دوری ،سڑکوں کی بندش جیسے مسائل کے باعث ایشیا ء پیسیفک ترقی نہیں کر سکا۔

(جاری ہے)

دنیا کی بڑی معیشت کے طور پر چین نے پر عزم طریقے سے دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا ئی ہے۔پیپلز ڈیلی کے مطابق اقتصادی مندی اور معاشی ارتعاش نہ ہونے کے باعث ایشیا ء پیسیفک کو ایسا راستہ اختیار کرنا چا ئیے جس پر چل کر عالمی معیشت کی مضبوطی اور نئے مواقع کی تخلیق کے لئے اقدامات کئے جا سکیں۔چین کے علاوہ دیگر رکن ممالک کو اپنی قیادت کو ظاہر کرنا چائیے کیوں کہ مغرب ممالک تو عالمگیریت کی تحریک کے مقابلے میں لگے ہوئے ہیں۔

صدر شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ایشیاء پیسفک اکنامک کوآپریشن کے اراکین شفاف اور مربوط اکانومی کو فروغ دیں،باہمی روابط کو بڑھائیں تا کہ باہمی ترقی ہو سکے،اصلاحات اور جدت میں اضافہ کریں تا کہ اندرونی ڈرائیونگ فورسز پید ا ہو سکیں اور پائدار شراکت داری کے لئے ون ون کو آپریشن کو فروغ دیں۔

متعلقہ عنوان :