پاکستان دہشت گردی کی جنگ سے چھٹکارا پا رہا ہے ،لیفٹیننٹ جنرل عمر حیات

ضرب عضب کے دوران فراہم کیا جانے والا اسلحہ پاکستان آرڈی ننس فیکٹری میں تیار کیا گیا ہے،چیئرمین

بدھ 23 نومبر 2016 19:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) پاکستان آرڈی ننس فیکٹری کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر حیات نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی جنگ سے چھٹکارا پا رہا ہے ۔ ضرب عضب کے دوران فراہم کیا جانے والا اسلحہ پاکستان آرڈی ننس فیکٹری میں تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دو سال کے دوران پاکستان کی ایکسپورٹ میں 300گنا اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی ریاستوں اور یورپی ممالک سمیت 40 ممالک کو اسلحہ ایکسپورٹ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ روز دو نئے ویپن کی نمائش کی تھی ۔ عمر حیات نے کہا کہ ایگزیبیشن میں ہمارے اپنے اسلحہ کی نمائش سے مدد ملے گی ۔ عمر حیات نے کہا کہ پاکستان آرڈی ننس فیکٹری میں ہر طرح کا اسلحہ تیار ہوتا ہے ۔ آئیڈیاز 2016 میں 6 سے 7 ایم او یو اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :