بزدل بھارتی فوج اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ نہتے شہریوں پر فائرنگ کر کے لینے کی کوشش کر رہی ہے‘ حافظ سعید

مودی سرکار کو منہ تو ڑ جواب دینے کی ضرورت ہے‘ امیر جماعة الدعوة کا وادی نیلم راکٹ حملہ سے 10افراد کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار

بدھ 23 نومبر 2016 19:36

بزدل بھارتی فوج اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ نہتے شہریوں پر فائرنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے بھارتی فوج کی طرف سے وادی نیلم میں بس پر راکٹ حملہ سے 10افراد کی شہادت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل بھارتی فوج اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ نہتے شہریوں پر فائرنگ کر کے لینے کی کوشش کر رہی ہے، مودی سرکار کو منہ تو ڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیریوں کی مضبوط جدوجہد آزادی سے بوکھلا کر کبھی سرجیکل سٹرائیک کے ڈرامے کئے جاتے ہیں توکبھی شہری آبادیوں، بسوں اور ایمبولینسوں پر فائرنگ کر کے نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بزدل بھارتی اہلکار پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ پر مورچے چھوڑ کر بھاگتے ہیں اور پسپائی کا شکار ہو کر ایسی مذموم حرکتیں کی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان کو کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا مسئلہ بھرپور انداز میں اٹھانا چاہیے اور سرحدی علاقوں میں جاری اس کی دہشت گردی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے۔