نعیم الحق اور فواد چوہدری ایک ساتھ شعبہ اطلاعات چلائیں گے،جہانگیر ترین

بدھ 23 نومبر 2016 19:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو تحریک انصاف کا ترجمان مقرر کر دیا گیاہے۔ نعیم الحق اور فواد چوہدری ایک ساتھ شعبہ اطلاعات چلائیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین نے کہاکہ فواد چوہدری کو تحریک انصاف کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر نعیم الحق برقرار رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نعیم الحق اور فواد چوہدری ایک ساتھ شعبہ اطلاعات چلائیں گے۔ اس فیصلے میں عمران خان اور نعیم الحق کی رضا مندی شامل ہے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :