بھارت جارحیت سے اپنی تباہی کو دعوت دے رہا ہے ، اشتعال انگیز ی کے نتیجے میں ہم سے کئی گنا زیادہ لاشیں بھارت کو اٹھانا پڑتی ہیں ‘ بھارت سفارتی سطح پر جنگ ہار چکا ہے ‘ سرحدوں پر بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے

ْمسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت

بدھ 23 نومبر 2016 19:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت جارحیت سے اپنی تباہی کو دعوت دے رہا ہے ‘ جارحیت کے نتیجے میں ہم سے کئی گنا زیادہ لاشیں بھارت کو اٹھانا پڑتی ہیں ‘ بھارت سفارتی سطح پر جنگ ہار چکا ہے ‘ سرحدوں پر بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت کیخلاف صرف مذمتی بیان نہیں دئیے جا رہے ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ طریقہ کار کے ذریعے بھارتی سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروا رہا ہے۔ بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ کے نوٹس میں بھی لایا جا رہا ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ بھارت کی دم پر پائوں آیا ہوا ہے۔ بھارت پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی سے خائف ہے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے جارحیت کر رہا ہے۔ سفارتی سطح پر بھارت جنگ ہار چکا ہے۔ عملی طور پر بھی بھارتی جارحیت کا بھرپو رطریقے سے جواب دیا جا رہا ہے۔ بھارت جارحیت سے اپنی تباہی کو دعوت دے رہا ہے۔ نریندر مودی اپنی علاقائی سیاست بچانے کیلئے پاکستان پر جارحیت کرتا ہے۔ …(رانا+ار)