سینیٹ ، پانامہ پیپرز انکوائری بل 2016ء، اسلام آباد میں شیشہ پینے پر ممانعت بل 2016ء اور خشک دودھ کی درآمد سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں توسیع کی منظوری

بدھ 23 نومبر 2016 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) سینیٹ نے پانامہ پیپرز انکوائری بل 2016ء، اسلام آباد میں شیشہ پینے پر ممانعت بل 2016ء اور خشک دودھ کی درآمد سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں توسیع کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان میں پانامہ پیپرز انکوائری بل 2016ء کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں توسیع سے متعلق تحریک قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین سینیٹر جاوید عباسی نے پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چیئرمین سینیٹر شبلی فراز نے خشک دودھ کی درآمد سے متعلق سینیٹر عتیق شیخ کے سوال پر قائمہ کمیٹی برائے تجارت کی رپورٹ میں توسیع کی تحریک ایوان میں پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔اسلام آباد میں شیشہ پینے پر ممانعت بل 2016ء پر قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں توسیع کی تحریک سینیٹر نعمان وزیر نے تحریک ایوان میں پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔