وفاقی کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کی بنیادی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے ،چیئرمین سینیٹ و سپیکر قومی اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 2 لاکھ 5 ہزار روپے‘ وفاقی وزراء کی تنخواہ 2 لاکھ روپے‘ ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 1 لاکھ 85 ہزار روپے اور وزرائے مملکت کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 80 ہزار روپے ماہانہ کر دی گئی ہے

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا سینیٹ میں پالیسی بیان

بدھ 23 نومبر 2016 19:30

وفاقی کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کی بنیادی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ‘ سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور ارکان سینٹ اور ارکان قومی اسمبلی کی بنیادی تنخواہ میں اضافے کی منظوری دیدی ، ارکان پارلیمنٹ کی بنیادی تنخواہ 1لاکھ 50 ہزار روپے‘ چیئرمین سینٹ و سپیکر قومی اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 2 لاکھ 5 ہزار روپے‘ وفاقی وزراء کی تنخواہ 2 لاکھ روپے‘ ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 1 لاکھ 85 ہزار روپے جبکہ وزراء مملکت کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 80 ہزار روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو ایوان بالا اور ایوان زیریں میں پالیسی بیان دے رہے تھے ۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق رواں سال یکم اکتوبر سے ہوگا۔ نظرثانی شدہ بنیادی تنخواہ کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی بنیادی تنخواہ 1لاکھ 50 ہزار روپے‘ چیئرمین سینٹ و سپیکر قومی اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 2 لاکھ 5 ہزار روپے‘ وفاقی وزراء کی تنخواہ 2 لاکھ روپے‘ ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 1 لاکھ 85 ہزار روپے جبکہ وزراء مملکت کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 80 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔