یکم ربیع الاول تا 12ربیع الاول تک لوڈشیڈنگ سے مکمل گریز کیا جائے،چیئرمین سید نیر رضا

سب لوگوں کی تجاویز کی روشنی میں کام کیا جائے گا ڈی ایم سی کورنگی میں ربیع الاول کے حوالے سے اجلاس

بدھ 23 نومبر 2016 19:28

یکم ربیع الاول تا 12ربیع الاول تک لوڈشیڈنگ سے مکمل گریز کیا جائے،چیئرمین ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) چیئرمین ڈسٹرکٹ کورنگی سید نیر رضا نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول ہر مسلمان کے لئے انتہائی اہمیت کا مہینہ ہے کیونکہ یہ ہمارے آقا حضرت محمد مصطفیﷺ کی پیدائش کا مہینہ ہے اس کا احترام ہر مسلمان پر واجب ہے بحیثیت مسلمان ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسی مہینے میں اپنے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کے جشن ولادت کو بھر پور طریقے سے شایان شان انداز میں منائیں اور آقا سے اپنی محبت کا ثبوت دیں ، کے الیکٹرک یکم ربیع الاول تا 12ربیع الاول تک لوڈشیڈنگ سے مکمل گریز کرے کیونکہ لوڈشیڈنگ سے عاشقان مصطفی ﷺ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا اس سلسلے میں کے الیکٹرک خصوصی ٹیمیں تشکیل دے جویکم ربیع الاول تا 12ربیع الاول لوڈشیڈنگ کی روک تھام کے لئے خصوصی اور عملی اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارچیئرمین کورنگی سید نیر رضانے ڈی ایم سی کورنگی میں ربیع الاول کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو،اراکین صوبائی اسمبلی وقار شاہ ،نشاط ضیاء قادری،XENایم اینڈ ای نثار سومرو،ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کورنگی سید نیر رضانے مزید کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ اس سال ربیع الاول کے موقع پر ہونے والی تمام تقاریب ،جلوسوں،اور محافل کے حوالے سے جو بلدیاتی مسائل درپیش ہیں ان کو حل کیا جائے اور یہاں اجلاس میں موجودسب لوگوں کی تجاویز کی روشنی میں کام کیا جائے گا تا کہ عاشقان مصطفیﷺ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اس موقع پر مختلف ،مساجد کے ذمہ داران اور جلوسوں،محافل کے منتظمین نے اپنے مختلف مسائل سے چیئرمین ڈسٹرکٹ کورنگی سید نیر رضا ، کو آگاہ کیا۔

اس موقع پرچیئرمین سید نیر رضا نے اجلاس میں موجود مختلف محکموں کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں موجود تمام مساجد اور جلوسوں کے رو ٹس اور محافل کے مقامات کے اطراف صفائی ستھرائی ،روشنی کے انتظامات سڑکوں کی مرمت ،صفائی ستھرائی کے کام یکم ربیع الاول سے قبل مکمل کر لئے جائیں چیئرمین سید نیر رضا نے مزید کہا ہے کہ سب سے زیادہ شکایات جو یہاں پر بتائی گئی ہیں وہ سیوریج کے حوالے سے ہیں یہاں پر متعلقہ محکمے کے افسران موجود ہیں ان کوواضح طور پر بتایا جارہا ہے کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کریں جبکہ روڈ کارپیٹنگ ،صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹوں کے کاموں کو بھی یکم ربیع الاول سے قبل مکمل کر لیا جائے تا کہ جلوسوں کے راستوں میں عاشقان مصطفیﷺ کومشکلات کا سامنا نہ پڑے جبکہ ڈی ایم سی کورنگی کی جانب سے صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات میں بھی کوئی کوتاہی نہیں برداشت کی جائے گی جو افسر ربیع الاول کے موقع پر کاموں کے حوالے سے اس کا مرتکب ہو ا وہ ڈی ایم سی کورنگی میں نہیں رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :