پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری (کل) دبئی روانہ ہوںگے

آصف علی زرداری سے پاناما لیکس ،سندھ سمیت ملک بھرکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گے

بدھ 23 نومبر 2016 19:24

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری (کل) دبئی روانہ ہوںگے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری (کل)جمعرات کو دبئی روانہ ہوںگے،جہاں وہ آصف علی زرداری سے پاناما لیکس اور سندھ سمیت ملک بھرکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جمعرات کو برطانوی وزیرخارجہ سے اہم ملاقات کے بعد دبئی روانہ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

دبئی میں پارٹی چیئرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاناما لیکس ،مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب صدیقی کی تقرری کو سندھ ہائی کورٹ سے غیر قانونی قرار دیئے جانے کے بعد سندھ کابینہ میں شامل مشیروں اور معاون خصوصی کے مستقبل اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر مشاورت کریں گے ۔واضح رہے کہ وطن واپسی پر بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے 30نومبر کو49ویں یوم تاسیس کی تقریب اور7 روزہ تاسیسی میلے میں پارٹی کنونشنزسے خطاب بھی کریں گے۔