آئیڈیاز 2016ء میں ،مجموعی طور پر 13 معاہدے تشکیل پاگئے

یوکرائن، پاکستان کے درمیان الخالد ٹینکوں کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ طے معاہدے کی وقت پر تکمیل کیلئے پرامید ہیں، کوئی ہتھیار یا آلات خریدنگے تو ٹیکنالوجی بھی آئیگی، رانا تنویر حسین پاکستان کی دفاعی مصنوعات اعلیٰ ٹیکنالوجی کی حامل ہیں، وقت کیساتھ انہیں جدید بنایا جاتا ہے ،یہ بڑا معاہدہ ہے دفاعی صنعت کو فائدہ پہنچے گا، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار

بدھ 23 نومبر 2016 19:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) پاکستان کی سب سے بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016ء میں اب تک مجموعی طور پر 13 معاہدے تشکیل پا چکے ہیں۔ بدھ کو یوکرائن اور پاکستان کے درمیان الخالد ٹینکوں کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے موقع پر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ معاہدے کی وقت پر تکمیل کیلئے پرامید ہیں،کوئی ہتھیار یا آلات خریدیں گے تو اس کی ٹیکنالوجی بھی آئیگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دیگر ادارے بھی دفاعی سازو سامان دیگر ملکوں کو فروخت کررہے ہیں اور دنیا بھر میں ہمارے ہتھیاروں نے اپنا لوہا منوایا ہے۔پاکستان کی دفاعی مصنوعات اعلیٰ ٹیکنالوجی کی حامل ہیں، وقت کیساتھ انہیں جدید بنایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا معاہدہ ہے جس سے دفاعی صنعت کو فائدہ پہنچے گا۔معاہدے کے تحت یوکرین الخالد ٹینک ون فیز 2ٹینکوں کیلئے انجن فراہم کریگا۔

اسی طرح تین ایم او یو اور ایک معاہدہ تشکیل پایا ہے ۔ ان میں STI پاکستان اور PAC کامرہ کے درمیان ہونے والا معاہدہ مشاق سیمیولیٹر کی ڈویلپمنٹ کیلئے بھی تھا۔ دیگر معاہدوں میں جو اس موقع پر تکمیل پائے ان میںچیک ریپبلک کی چیکوسل ویک گروپ اور پی او ایف، پولینڈ کی پولسکا گروپا اور پی او ایف، ایم او آئی ڈی آئیزربائیجان اور پی او ایف، پی اے سی اور TELECالیکٹرونکس اینڈ مشینری پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان ہونیوالے معاہدے شامل ہیں۔اس موقع پر جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں گورنر کے پی کے،ظفر اقبال جھگڑا،چیئرمین سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :