کراچی، عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کو 5 دسمبر تک ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا گیا

بدھ 23 نومبر 2016 19:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2016ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے امجد صابری، رینجرز، پولیس اور فوجی اہلکاروں کے قتل کے 18مقدمات میں ملوث ملزمان عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کو 5 دسمبر تک ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں پولیس نے امجد صابری، رینجرز، پولیس اور فوجی اہلکاروں کے قتل سمیت دیگر مقدمات میں ملوث ملزمان عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کو پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے خلاف 18 مقدمات میں تفتیش کے لئے ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پانچ دسمبر تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ دونوں ملزمان امجد صابری 7 پولیس اہلکاروں اور 2 ٹریفک اہلکاروں کے قتل کیس میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔ پولیس نے ناظم آباد اور شریف آباد کریکر حملہ کیس میں بھی ملزمان کی گرفتاری ظاہر کر دی۔#

متعلقہ عنوان :