صدر آزادکشمیر کی وادی نیلم میں مسافر بس پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

بھارتی رویے کے سبب جنوبی ایشیاء کے خطے تعاون ممکن نہیں ہو رہا اسلئے پاکستان کو دیگر خطوں کے جانب رخ کرنا چا ہئیے ،میڈیا سے گفتگو

بدھ 23 نومبر 2016 18:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2016ء) آزاد جموں کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے وادی نیلم میں مسافر بس پر بھارتی فوج کی طرف سے داغا گیا گولہ لگنے سے سات افراد کی شہادت کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول ورکنگ باؤنڈری کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارت کی رویے کے سبب جنوبی ایشیاء کے خطے تعاون ممکن نہیں ہو رہا اس لئے پاکستان کو دیگر خطوں کے جانب رخ کرنا چا ہئیے ، اس بات کا اظہار انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن و تعاون کو تقویت دینے کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ کانفرنس کے اختتامی تقریب سے خطاب کرنے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں کیا جائے گا جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں، مسعود خان نے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیا کے چھوٹے ممالک بنگلادیش، بھوٹان اور دیگر کو سارک میں پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، انہوں نے پاکستان اور بھارت کے ایٹمی ملک ہونے کے باعث جو موجودہ صورتحال جاری ہے اسے طویل عرصے تک جاری رکھنے کے متحمل نہیں ہو سکتے، انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کی لہر میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اور اس میں خصوصی نوجوانوں کی شرکت سے مزید اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ میں دوسو کے قریب افراد شہید، 980 کے قریب کی آنکھوں سے متاثر ہوئے ہیں اور 7000ہزار سے ز ائد زخمی ہوئے ہیں، صدر آزاد کشمیر نے نوجوانوں کو اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کریں۔

(وقار)

متعلقہ عنوان :