بھارتی حکومت خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے،نرگس متین

بدھ 23 نومبر 2016 18:47

لاہور۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی سینئر رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بے گناہ بچوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ بھارتی حکومت خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔ بھارت پچھلے کئی ماہ سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی بار بار خلاف ورزی کررہا ہے۔بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاک فوج بھارت کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزیوں کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھائے گی۔پوری قوم شہید جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے اور وطن عزیز پر جان نثار ہونے پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ایک خطہ اور ایک وژن کا عکاس ہے،اس سے علاقے میں امن و سلامتی آئے گی،ترقی کے نئے مواقع اور نئی راہیں نکلیں گی جو کہ پاکستان کو ترقی کی جان لے کر جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :