سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں دو رکنی وفد 3روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ‘ ریجنل سکیورٹی کانفرنس میں نمائندگی کریگا

بدھ 23 نومبر 2016 18:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں دو رکنی وفد 3 روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ‘وفد ماسکو میں منعقدہ ریجنل سکیورٹی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔بدھ کے روز سردار ایاز صادق اور رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور تین روزہ دورے پر روس روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

وفد کے ارکان ایمریٹس کی پرواز 623 کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے۔

ریجنل سکیورٹی کانفرنس میں اسپیکر قومی اسمبلی کشمیر میں بھارتی مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی مسلسل خلاف ورزیوں کے بارے میں عالمی رہنمائوں کو آگاہ کریں گے دورہ روس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق روسی صدر اور ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :