انڈر 19 کے منتخب کھلاڑیوں کے فٹنس اور میڈیکل ٹیسٹ ملتوی

بدھ 23 نومبر 2016 18:23

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) انڈر19کے منتخب کھلاڑیوں کے 24 اور 25 نومبر کو ہونے والے فٹنس اور میڈیکل ٹیسٹ ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کے سی سی اے کے اعلامیہ کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا جس کی اطلاع جملہ زونز کو کر دی جائے گی۔