فرنٹیئر کور بلوچستان کا کوہلو کے علاقے کاہان اور چھتر میں آپریشن، کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں ایک شخص ہلاک ، اسلحہ برآمد، ایف سی ترجمان

بدھ 23 نومبر 2016 18:16

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) فرنٹیئر کور بلوچستان کا کوہلو کے علاقے کاہان اور چھتر میں آپریشن، کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میںایک شخص ہلاک، اسلحہ برآمد، ایف سی ترجمان کے مطابق بدھ کے روز فرنٹیئر کور بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے کوہلو کے علاقہ نصیر آباد میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ فرنٹیئرکور بلوچستان نے چھتر کے علاقے شیرانی میں زیر زمین چھپے ہوئے 110عدد بیاسی ایم ایم مارٹر رائونڈ ، 102 پریمیئر ز اور 99 فیوز برآمد کرلیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔