پیسکو چیف کا لکی مروت اور کرک ڈویژن کا دورہ

بدھ 23 نومبر 2016 18:16

پشاور۔23نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء)چیف ایگزیکٹیو پیسکو انوار الحق یوسف زئی نے کہا ہے کہ عوام کو بہترسہولیات کی فراہمی ,بجلی تقسیم کے نظام کو بہترکرنے اور بجلی سے متعلقہ شکایات کا ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے یہ بات انہوں نے بدھ کے روز کرک اورلکی مرورت ڈویژنز کے دورے کے موقع پر کہی۔چیف ایگزیکٹیونے اس موقع پر دو الگ الگ اجلاسوں کی صدارت کی جس میں متعلقہ ایکسنیز,آراوز اور ایس ڈی اوز نے شرکت کی۔

چیف ایگزیکٹیو پسکو انوارالحق یوسف زئی نے کہا کہ اب صارف کو گھرکی دہلیز پر تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی․چیف ایگزیکٹیونے کہا کہ شکایات کے ازالے کے لئے فوری رسپانس کی ضرورت ہے اور اس بارے میں سستی اورغفلت کا مظاہرہ کرنے والے کسی اہلکار کو معاف نہیں کیا جائے گا․ چیف ایگزیکٹیونے شکایات کو فوری طورپر رفع کرنے کے لئے سخت احکامات جاری کئی․چیف ایگزیکٹیوپسکو نے کہا کہ بجلی فراہمی نظام کو بہتربنانے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے گئے ہیں جبکہ مزید بھی اٹھائے جارہے ہیں, لیکن اس کے لئے عوام کے تعاون کی اشد ضرور ت ہے کہ وہ کنڈے ہٹائیں تاکہ بجلی فراہمی نظام میں مزید بہتری آئے ․انہوں نے کہا کہ گر عوام کنڈوں کا استعمال نہیں کریں گے تو ہم ان کو سہولیات دیں گے اور ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کے ناکارہ ہونے کی صورت میں فوری طورپر متبادل ٹرانسفارمر فراہم کیا جائے گا․انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے بجلی کے تمام مسائل پر قاپوپالیا جائے گا․انہوں نے کہا کہ اووربلنگ کو قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکی مروت ڈویژن کی کارکردگی کو سراہا اور اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی ․تاہم کرک ڈویژن کی کارکردگی کو ناقص قراردیتے ہوئے انہیں ایک مہینہ کا وقت دیا کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتربنائیں بصورت دیگر ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی․ چیف ایگزیکٹیوپسکو نے کہا کہ صارفین ہمارے لئے اہم ہیں اور ان کی شکایات کا جلد سے جلد ازالہ ہماری اولین مطمع نظر ہی․چیف ایگزیکٹیوپسکو نے ہدایت کی کہ دفترشکایات کو خصوصی توجہ دی جائے اور اس میں تمام مطلوبہ اوزار اور سامان کی ہروقت موجودگی کو یقینی بنایا جائی․لائن سٹاف بھی دوران ڈیوٹی تمام حفاظتی اقدامات اٹھائیں گے اور حفاظتی سامان کے استعمال کو یقینی بنایا جائی․جلاس میں صوبے میںبجلی کے ناجائز استعمال کے خلاف جاری مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ․چیف ایگزیکٹیونے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں کسی سے رورعایت نہ کی جائے کیونکہ بجلی کا ناجائز استعمال اورڈائریکٹ کنڈے تمام مسائل کی جڑ ہیں اس سے ایک طرف تو پسکو لاسز میں اضافہ ہوتا ہے دوسری طرف بجلی فراہمی نظام شدید اوورلوڈہوجاتا ہے جوبجلی فراہمی میں باربارتعطل کا باعث بنتا ہے ․اس لئے اس مہم میں تیزی لائی جائے اور کنڈے ڈالنے والوں اور بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے ․ پسکوبقایاجات کی وصولی کا بھی جائزہ لیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ بقایاجات ادا نہ کرنے والوں کو بجلی کی فراہمی بغیر کسی نوٹس کے منقطع کردی جائے اور اس وقت تک بحال نہ کی جائے جب تک بقایاجات ادا نہ کئے جائیں․چیف ایگزیکٹیوپسکو نے زوردیا کہ بجلی چوری کوروکنے میں علماء کرام, ناظمین اورکونسلرز کی مدد لی جائے اور ان کے تعاون سے عوام میں بجلی چوری کے خلاف شعوراجاگر کیا جائے ․عوام اور پسکوعملے کے باہمی تعاون کے نتیجے میں بجلی سے متعلقہ تمام مسائل پر قابوپالیا جائے گا۔