وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوسینے میں تکلیف،ہسپتال منتقل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 نومبر 2016 17:49

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوسینے میں تکلیف،ہسپتال منتقل

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23نومبر2016ء) :وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی طبیعت ناسازہوگئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوطبیعت خرابی کے باعث ہسپتال لے جایا گیا۔اتفاق ہسپتال کے ڈاکٹرزکی ٹیم نے وزیراعلیٰ کاچیک اپ اور ٹیسٹ کررہی ہے۔شہبازشریف کے بائیں کندھے کی جانب سینے میں تکلیف ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

قریبی ذرائع کاکہناہے کہ شہبازشریف خریت سے ہیں کام کی تھکن کے باعث طبیعت خراب ہوئی ہے۔

شہبازشریف نے صبح 7بجے سے کوئی آرام نہیں کیا۔شہبازشریف کی ہیلتھ ریفامزاجلاس کے دوران طبیعت خراب ہوئی۔شہبازشریف خودچل کراتفاق ہسپتال گئے۔بعدازاں اتفاق ہسپتال کے ڈاکٹروں نے شہبازشریف کے طبی معائنے کے بعد انہیں صحت مندقراردے دیا۔شہبازشریف کی ابتدائی رپورٹس نارمل ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ قوم کی دعاؤں سے بالکل ٹھیک ہوں۔

متعلقہ عنوان :