Live Updates

عمران خان کاآرمی چیف کیطرف سے کینسرہسپتال کیلئے زمین دینےپرشکریہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 نومبر 2016 17:42

عمران خان کاآرمی چیف کیطرف سے کینسرہسپتال کیلئے زمین دینےپرشکریہ

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23نومبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے ڈی ایچ اے کراچی میں کینسرہسپتال کیلئے جگہ عطا کرنے پرشکریہ اداکیاہے۔مقامی اخبارکے مطابق کراچی حیدرآبادسپرہائی وے کے قریب کینسر ہسپتال کیلئے 20ایکڑکاپلاٹ الاٹ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

کینسرہسپتال کی تعمیرکے مقاصدکے پیش نظرڈی ایچ اے اور ہسپتال انتظامیہ کے درمیان چارروزقبل معاہدہ بھی طے پاچکاہے۔عمران خان اس سے پہلے لاہوراور پشاور میں بھی شوکت خانم ہسپتال ٹرسٹ قائم کرچکے ہیں۔خیبرپختونخواہ میں پچھلے سال دسمبرمیں کینسرہسپتال پشاورکاافتتاح کیاگیا۔پشاورمیں ہسپتال کیلئے زمین عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت کی طرف سے دی گئی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :