معاشی مسائل کا حل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا فروغ ہے‘محمد ناصر حمید خان

لاہور چیمبر معاشی مسائل کے حل کیلئے حکومت کی کوششوں کو آگے بڑھا رہا ہے‘نائب صدر لاہور چیمبر

بدھ 23 نومبر 2016 18:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہا ہے کیونکہ یہی معاشی مسائل کا بہترین حل ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل مینجمنٹ کالج کے وفد خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی سربراہی ڈاکٹر سعد ایس خان کررہے تھے جبکہ لاہور چیمبر کے سابق صدر انجینئر سہیل لاشاری، سابق نائب صدور آفتاب احمد وہرہ، میاں ابوذر شاد، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین میاں زاہد جاوید، معظم رشید اور سابق ایگزیکٹو کمیٹی رکن کمال محمود امجد میاں بھی اس موقع پر موجود تھے۔

محمد ناصر حمید نے معاشی چیلنجز، توانائی کی بڑھتی ضروریات، تجارتی خسارے اور پاک چین اقتصادی راہداری پر تفصیل سے گفتگو کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر معاشی مسائل کے حل کے لیے حکومت کی کوششوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔ پالیسی سازی میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کردار کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک میں صنعت و تجارت کو فروغ دینے کے لیے کام کررہا ہے۔

یہاں سیکٹرز کی مطابق سے 100سے زائد سٹینڈنگ کمیٹیاں قائم ہیں جو نجی شعبے سے فیڈ بیک لینے کے بعد اس کا تجزیہ کرکے متعلقہ سرکاری اداروں کو ارسال کرتی ہیںتاکہ یہ وفاقی بجٹ کا حصہ بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وفاقی بجٹ کے بعد بھی جائزہ لیکر اصلاحاتی تجاویز مرتب کرتا اور دوبارہ پالیسی ساز اداروں کو بھیجتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فارن کمیشنز کے کمرشل سیکشنز مکمل رابطہ رکھتا اور تجارتی معلومات کا تبادلہ یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر اپنی سماجی ذمہ داریاں بھی بڑے احسن طریقے سے نبھارہا ہے۔ ڈاکٹر سعد ایس خان نے اپنے خطاب کے دوران ملک میں تجارتی و معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں لاہور چیمبر کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری درست سمت میں قدم اٹھاکر ملک کی بہترین ساکھ اُجاگر کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :