ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری آئے روز کا معمول بن چکاہے ، میاں محمد اسلم

بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیاہے ،حکومتی سطح پر بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند نہیں کی جا رہی ، نائب امیر جماعت اسلامی

بدھ 23 نومبر 2016 18:01

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری آئے روز کا معمول بن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے بھمبر سیکٹر میں بلا اشتعال فا ئرنگ سے ہو نے والے جانی نقصان کی مذمت کر تے ہو ئے اسے انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔انھوں نے کہا پاکستانی بارڈر اور ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری آئے روز کا معمول بن چکاہے ۔

بھارتی جارحیت کا ہماری افواج بھرپور جواب دے رہی ہیں مگر حکمران بھیگی بلی بنے بیٹھے ہیں اور بھارت کے خلاف زبان کھولنے کو تیار نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جی ایٹ اور آئی ٹین کے دورے کے مو قع پر مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر نو ر اللہ خٹک اور حسن جا وید بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے کہا ہندوستان پاکستان کی سلامتی کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیاہے مگر قوم کی گردنوں پر مسلط حکمرانوں میں جرأت نہیں کہ وہ بھارت کو للکار اور موثر طریقے سے عالمی برادری کو اس ظلم و جبر کے خلاف ہمنوا بنا سکیں ،انھوں نے کہا ہمارے حکمرانوں کی کوتاہی کی وجہ سے مکار مودی پاکستان سے اچھے تعلقات والے ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرکے انہیں پاکستان سے دور کرنے میں کامیاب ہورہاہے۔

دشمن نے ہمیں گھیر رکھا ہے اور آئے روز بلا اشتعال فائرنگ میں ہمارے جوانوں اور شہریوں کو شہید کررہا ہے لیکن حکومتی سطح پر بھارتی جارحیت کے خلاف حکمران کوئی آواز بلند نہیں کر رہے ۔

متعلقہ عنوان :