ایسٹ ویسٹ اور ساؤتھ زون میں دوران اسنیپ چیکنگ مجموعی طور پر24339 گاڑیوں کو چیک کیا گیا ،ترجمان سندھ پولیس

بدھ 23 نومبر 2016 18:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو09نومبر تا 22نومبر پر مشتمل اسنیپ چیکنگ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی ایسٹ ویسٹ اور ساؤتھ زون میں دوران اسنیپ چیکنگ مجموعی طور پر24339 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جن میں رنگین شیشوں / فینسی / غیر معیاری / بغیر نمبر پلیٹس کی8514گاڑیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق تینوں پولیس زونز میں ضابطہ فوج داری کی دفعہ 54 کے تحت1079مشکوک افراد کو پولیس حراست میں لیا گیا جبکہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 550 کے تحت1848مشتبہ گاڑیوں کو پولیس تحویل میں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :