نوجوان ذاتیات سے نکل کر اجتماعیت پر آجائیں تو معاشرہ ٹھیک ہوجائے گا‘خواجہ سلمان

حکومت خالصتاً میرٹ پر یقین رکھتی ہے، نوجوان نسل پر بھر پور اعتماد ہے‘مشیروزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت

بدھ 23 نومبر 2016 18:01

نوجوان ذاتیات سے نکل کر اجتماعیت پر آجائیں تو معاشرہ ٹھیک ہوجائے گا‘خواجہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں، نوجوان ذاتیات سے نکل کر اجتماعیت پر آجائیں تو معاشرہ ٹھیک ہوجائے گا۔ا ن خیالات کااظہارانہوںنے بدھ کے روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

خواجہ سلمان نے کہا کہ حکومت کو اپنی نوجوان نسل پر بھر پور اعتماد ہے کیونکہ ہمارے طلبہ ہی آگے چل کر اس ملک کو مضبوط اور ناقابل شکست بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ان لیپ ٹاپ کو تعلیمی و تحقیقی مقاصد کیلئے استعمال کریں خواجہ سلمان کا کہنا تھا کہ حکومت خالصتاً میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور غریب و نادار مگر ذہین طلبہ کو بہترین تعلیم فراہم کرنے کیلئے ہر قسم کے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وائس چانسلر یو ایچ ایس میجر جنرل ریٹائرڈ پروفیسر محمد اسلم نے کہا کہ طلبہ لیپ ٹاپ کو ایک مفید آلہ کے طور پر استعمال کریں اور اس کی مدد سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائیں۔ بعدازاں یونیورسٹی کے 71پوسٹ گریجویٹ طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ یو ایچ ایس کے رجسٹرار ڈاکٹر اسد ظہیر نے بھی اس موقع پر طلبہ سے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :