آئیڈیاز 2016کا دوسرا روز،چار عالمی کمپنیوں اور پاکستان آرڈننس فیکٹریز کے معابین مفاہمتی دستاویزات پر دستخط

بدھ 23 نومبر 2016 18:01

کراچی /واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) آئیڈیاز 2016کے دوسرے روز پی او ایف اسٹال پر چار بین الاقوامی کمپنیوں اور پاکستان آرڈننس فیکٹریز کے مابین مفاہمتی دستاویزات پر دستخط ہوئے ۔پہلا (ایل او یو) پی او ایف اور M/s. Fiocchi, Italy کے مابین دستخط ہوا جسکے کے تحت پی او ایف سمال آرمز ایمونیشن کی برآمد کے سلسلے میں M/s. Fiocchi, Italy کی صلاحیتوں سے استفادہ کریگا اور M/s. Fiocchi, Italy پی او ایف سے سمال آرمز ایمونیشن کی تیاری کے سلسلے میں براس، براس سٹرپس اور GMCS حاصل کرے گا۔

M/s. Fiocchi, Italy اور پی او ایف ایک ورکنگ گروپ بنانے پر رضامند ہوئے جس کے تحت اسمال آرمز ایمونیشن کے میدان میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔ ورکنگ گروپ ایک دوسرے کی سہولیات کا دورہ کرے گا اور دونوں ایک دوسرے کی مہارت اور ضروریات کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ایمونیشن اور میٹریل کی سپلائی ،افرادی قوت کو ٹیکنیکل تربیت ، ٹیکنالوجی کی ٹرانسفر پر بھی غور کیا جائے گا۔

دوسرا LOU پی او ایف اور CZECHOSLOVAK GROUP (CSG), CZECH REPUBLIC M/s. کے مابین دستخط ہوا جس کے تحت M/s. CSG & MSM مختلف قسم کے ایمونیشن پی او ایف کو فراہم کرے گی اور یہ فرم اپنی دوسری مصنوعات کی ٹیکنالوجی ٹرانسفر کرنے پر بھی رضامند ی کا اظہار کیا ہے۔ M/s. CSG & MSM ایمونیشنز اور اس کیComponents کی سپلائی کے سلسلے میں پی او ایف کی صلاحیتوں کو استعمال میں لائے گی۔تیسرا LOU پی او ایف اور M/s. Ceska, Czech Republic کے مابین دستخط ہوا جس کے تحت M/s. Ceska,پاکستان آرڈننس فیکٹریز کو اسمال آرمز کی پیداوار کیلئے مکمل ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔

مزید یہ کہ افرادی قوت کو ٹیکنیکل تربیت بھی دی جائے گی ۔ چوتھا LOU پی او ایف اور M/s. Polska Grupa, Poland کے مابین دستخط ہوا جس کے تحت دونوں فرمیں ایمونیشن کی خریداری ، فراہمی اور اس سے متعلقہ ٹیکنالوجی پی او ایف کو فراہم کرنے کے سلسلے میں بات چیت کریں گے اور پی او ایف کی افرادی قوت کو ٹیکنیکل ٹریننگ بھی دی جائے گی ۔آئیڈیاز کے دوسرے روز پی او ایف اسٹال پر غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری رہا اور چیئر مین پی او ایف بورڈ ان غیر ملکی وفود کو پی او ایف کی مصنوعات کے اعلیٰ معیار کے بارے میں بریفنگ دیتے رہے۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ نے غیر ملکی وفود کو پاکستان آرڈننس فیکٹریز کے پیداواری عمل کو دیکھنے کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ عنوان :