وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر سے مشیر خارجہ سرتاج عزیزکی ملاقات

لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے معصوم شہریوں کی شہادت ،تازہ ترین صورتحال پر بات چیت

بدھ 23 نومبر 2016 18:00

وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر سے مشیر خارجہ سرتاج عزیزکی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے معصوم شہریوں کی شہادت اور تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے نہتے شہریوں کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فارورق حیدر خان نے مشیر خا رجہ سرتاج عزیز کو بتایا کہ بھارتی فوج بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر معصوم بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والی تحریک نے بھارت کو شدید نفسیاتی دباؤ میں رکھا ہے جس سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دے رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :