چکلالہ کینٹ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ،چوہدری ایاز

بدھ 23 نومبر 2016 17:47

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء)سابق ایم پی اے چوہدری ایاز نے کہا ہے کہ کینٹ بورڈ ممبران کیساتھ مل کرچکلالہ کینٹ کے علاقوں سے تمام عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے اس سلسلے میں تمام کینٹ بورڈ ممبران کو اپنے تعاون کا مکمل یقین دلاتا ہوں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دورہ چکلالہ کینٹ کے دوران نائب صدر چکلالہ کینٹ بورڈ راجہ عرفان امتیازسے میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ممبر کینٹ بورڈ وارڈ نمبر5چکلالہ کینٹ الحاج خالد بٹ ،چوہدری افتخار ، چوہدری خرم صدیق، محمد جمیل،چوہدری خرم شہزاد، پرویز سہوتراموجود تھے۔ چوہدری ایاز نے کہا کہ کینٹ کے علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کاموں کرائے جارہے ہیں تاکہ عوامی مسائل کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ چکلالہ کینٹ بھر کے عوام کے مسائل حل کرنا عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے۔