کسی بھی قسم کی قا نونی، انتظامی اور تادیبی عمل سے بچنے کیلئے تجاوزا ت کو از خود ہٹادیں، راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ

بدھ 23 نومبر 2016 17:47

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی قا نونی، انتظامی اور تادیبی عمل سے بچنے کیلئے تجاوزا ت کو از خود ہٹادیں۔ ترجمان راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں عوا م سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تجا وزا ت از خود ختم کردیں۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں کہا گیا ہے عدا لت عالیہ کی جا نب سے سخت ہدایا ت کے پیش نظر کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر ڈاکٹر صا ئمہ شا ہ نے تجا وزکند گا ن کو نو ٹس کے ذریعے آخری مر تبہ با ور کرا یا ہے کہ کسی بھی قسم کی قا نو نی انتظا می تا دیبی عمل سے بچنے کیلئے تجا وزا ت کو از خود ہٹادیں بصو رت دیگر بعد از اختتام مد ت نو ٹس بلا امتیا ز سخت کا روا ئی ہو گی ۔

واضح رہے کہ تجاوز کنندگان کے خلاف اگر سخت کارروائی کی جائے تو ان کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے تاھم انتظامیہ کینٹ بورڈ کے اس طرح کے اعلانات سے یہ تاثر ملتا ہے جیسے وہ تجاوزات کے خلاف کارروائی سے بے بس ہے۔