پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس 269.44 پوائنٹس کے اضافے سے 42901.02 پوائنٹس پر بند

بدھ 23 نومبر 2016 17:47

کراچی ۔ 23 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 269.44 پوائنٹس کے اضافے سے 42901.02 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 58 ارب 81 کروڑ 99 لاکھ 34 ہزار 105 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 78 کروڑ 95 لاکھ 41 ہزار 779 روپے کی تیزی رہی، اسی طرح خرید و فروخت میں 2 کروڑ 86 لاکھ 2 ہزار 510 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 269.44 پوائنٹس کے اضافے سے 42901.02 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 139.71 پوائنٹس کی تیزی سے 23101.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 199 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 424.52 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 134.77 پوائنٹس کے اضافے سے 184.53 پوائنٹس پر جاپہنچا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 202.32 پوائنٹس کی تیزی سے 16216.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 204.77 پوائنٹس کے اضافے سے 20569.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 430 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 246 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 159 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 226.69 روپے کے اضافے سے 4760.56 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح سانوفیل ایونٹس کے حصص کی سودے بھی 95.73 روپے کی تیزی سے 2010.43 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی پیلپس مورس پاکستان اور یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی قیمت 90.08 روپے کی مندی سے 2109.51 روپے اور یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت بھی 60 روپے کی کمی سے 5700 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار پیس (پاک) لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 5 کروڑ 36 لاکھ 83 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 12.29 روپے سے شروع ہو کر 12.61 روپے پر بند ہوئی جبکہ پی آئی اے سی (ای) کے 3 کروڑ 58 لاکھ 74 ہزار حصص کے سودے 12.85 روپے سے شروع ہو کر 13.12 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 49 کروڑ 56 لاکھ 5 ہزار 300 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 18 ارب 12 کروڑ 42 لاکھ 65 ہزار 100 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 86 کھرب 74 ارب 94 کروڑ 46 لاکھ 78 ہزار 236 روپے سے بڑھ کر 87 کھرب 33 ارب 76 کروڑ 46 لاکھ 12 ہزار 341 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 169 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 9کروڑ 17 لاکھ 9 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :